6/recent/ticker-posts

Self Respect ...

  • بعض اوقات ہم محبت میں یہ بات بھول جاتے ہیں کہ ہماری بھی کوئی سیلف ریسپیکٹ ہے. ہم بھی کچھ ویلیو رکھتے ہیں. لیکن محبت کا جام پینے کے بعد ہمیں ہوش کہاں رہتا ہے. درحقیقت ہم محبت میں اتنے آگے بڑھ جاتے ہیں کہ ہمارے لیے سب کچھ ہمارا محبوب ہی رہ جاتا ہے اور ہم محبت کی آگ میں جل جاتے ہیں. پھر سب محبوب کی مرضی سے ہوتا ہے. ہمارا کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا، حتیٰ کہ جینا بھی. وہ کہے سانسوں کو روک لو، ہم انکار کرنے سے قاصر ہوتے ہیں اور یہی کمزوری وہ پکڑ لیتے ہیں کہ اب اِسے کیسے تکلیف دے کر رفتہ رفتہ مارنا ہے. محبت میں جو انا کو آگے رکھے، وہ محبت نہیں ہوتی. جو لوگ محبت کے نام پر سودا کریں. وہ سوداگر ہوئے نہ کہ محبوب. محبت دونوں طرف سے ہوتی ہے، ایک کو تکلیف ہو تو دوسرا خود محسوس کرتا ہے. آپ کے ہنسنے، رونے، اداس ہونے سے جِسکو فرق پڑتا ہو، سمجھ لیجیئے یہی محبت ہے. محبوب کبھی آپ کو روتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا. جو رلائے سمجھ لیجیے یہ یکطرفہ محبت ہے. یہ محبت بھیک نہیں ہے اگر بھیک سمجھتے ہو تو یہ سب کو کہاں ملتی ہے؟

Post a Comment

0 Comments